انٹرنیشنل جرنلسٹس کونسل آف پاکستان ضلع ہنگو کابینہ کی تنظیم نو مکمل، طفیل محمد خان دوسری بار صدر منتخب

جمعرات 13 دسمبر 2018 17:42

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) انٹرنیشنل جرنلسٹس کونسل آف پاکستان ضلع ہنگو کابینہ کی تنظیم نو مکمل ہو گئی،طفیل محمد خان دوسری بار صدر منتخب جبکہ محمد فخرالسلام کاکا خیل ضلعی جنرل سیکرٹری مقرر۔نئے کابینہ میں جائنٹ سیکرٹری پیاؤشاہ آرمانی ،سینئرنائب صدر سلمان محمود ،نائب صدر حسن بنگش اور پریس سیکرٹری یوسف بنگش منتخب ہوئے۔

(جاری ہے)

نومنتخب کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے طفیل محمد خان اور محمد فخر کاکاخیل نے کہا کہ صحافتی دنیا میں انٹرنیشنل جرنلسٹس کونسل آف پاکستان کا نمایاں مقام ہے، آئی جے سی او پی تنظیم نے ہمیشہ سے صحافیوں کی تحفظ کی بات کی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی صدر ممتاز انقلابی کی خدمات بھی کسی سے پوشیدہ نہیں۔انہوں نے نئی کابینہ عہدیداران کو اپنی ذمہ داریاں احسن انداز سے نبھانے پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :