خضدار لیویز کی کاروائی ،سنگین مقدمات میں ملوث ملزم گرفتار

جمعرات 13 دسمبر 2018 18:58

خضدار ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر خضدار کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور سنگین مقدمات میں مطلوب ملزمان کے خلاف کریک ڈائون ،خضدار لیویز نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں ملوث ملزم عبداللہ کوفیروز آباد کے مقام پر چھاپہ مارکرگرفتار کرلیا ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی جا ری رہے گی، انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ دیں ۔