ضلع بھر میں منشیات فروشی کے اڈوں اورسمگلروں کوہدف بنا کر کامیابی حاصل کی ہے، سٹی پولیس آفیسر
جمعرات 13 دسمبر 2018 20:05
(جاری ہے)
اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گلزار خالد،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر عمر جہانگیر،چیف ٹریفک آفیسر محمد بن اشرف ،ایس ایس پی آپریشنز اور ضلعی پولیس کے دیگر اعلیٰ افسران و ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی۔
سی پی او عباس احسن کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں کے خلاف مہم کے تحت کارروائی کی جارہی ہے جس میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے ،انہوں نے بتایا ہے کہ ایک سال کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی میں ایک ہزارچار سو دو مقدمات درج ہوئے جن میں نائن بی کے 687،نائن سی کی341،اور 3/4حد کے 383مقدمات رجسٹر ہوئے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گلزار خالد نے کہاہے کہ عوام میں ایک تاثر پایا جاتا تھا کہ پولیس خود منشیات ڈال کر مقدمہ درج کر لیتی ہے منشیات تلف کرنے سے ایسی منفی سوچ کو ختم کرنے میں مدد ملے گی ، انہوں نے پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کو سراہا۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر جہانگیر نے کہاکہ راولپنڈی کے نجی سکولوں اور کالجوں میں منشیات فروخت کی جاتی تھی جس سے ہماری آنے والی نسل نشہ میں مبتلا ہورہی تھی ضلعی پولیس نے تعلیمی اداروں سے منشیات فروشی اور اس کااستعمال ختم کر کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے کہاہے کہ منشیات کی روک تھام کے لئے میڈیا کا اہم کردار ادا کر رہا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ٹریفک آفیسر محمد بن اشرف نے کہاہے کہ راولپنڈی میں منشیات کاجڑ سے خاتمہ کریں گے،تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والے 1200سے قریب ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہوئے جوکہ گذشتہ سال کی نسبت گیارہ فیصد زیادہ ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ ضلعی پولیس کی جانب سے ہرسال منشیات تلفی کا دن منایا جائے گا۔تقریب کے اختتام پر پولیس کی جانب سی622کلوگرام چرس،32کلو گرام ہیروئن،404 شراب کی بوتلیں،1214لیٹر کھلی شراب کے 26کین اور1646کپیاں بلڈورزر کے ذریعے تلف کی گئیں۔مزید قومی خبریں
-
یوم مزدور منانے کا مقصد شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ، ملکی معیشت میں اس طبقے کا کردار ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، نواب ثنااللہ زہری
-
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی کے 15 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے گیمبیا پہنچ گئے
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہے‘ چودھری شافع حسین
-
پشاور میں آٹے کی قیمت مزید کم ہوگئی
-
محنت کش طبقے کی عزت و وقار اور حقوق کے تحفظ کے بغیر ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور
-
ہمارا مذہب مزدور اور محنت کش طبقے کے حقوق کے تحفظ کا ضامن، ملکی تعمیر و ترقی انہی کی انتھک محنت کی مرہون منت ہے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پیغام
-
سندھ حکومت صنعتی و زرعی مزدوروں، خواتین ورکرز اور ہاریوں کی ترقی کے لئے پروگرام شروع کر رہی ہے،وزیراعلی ٰ سید مراد علی شاہ
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.