دُبئی جیل میں قید 11خواتین نے رہا ہونے سے انکار کر دیا
یہ قیدی خواتین باہر کی دُنیا کی نسبت جیل کو زیادہ آرام دہ مقام خیال کرتی ہیں
محمد عرفان جمعرات 13 دسمبر 2018 18:07
(جاری ہے)
یہاں پر قید خواتین اپنے گھر کے افراد خاص طور پر بچوں کو بھی ساتھ رکھ سکتی ہیں۔ اس جیل کا ماحول بہت پُرامن اور پُر سکون ہے۔
عموماً جیل کو کسی جُرم کے صلے میں ملنے والی سزا خیال کیا جاتا ہے تاہم دُبئی ویمنز جیل میں خواتین کے آرام و سکون کا بہت دھیان رکھا جاتا ہے۔ ایک عرب مُلک تعلق رکھنے والی خاتون جو اپنی سزا کی مُدت پُوری کر چکی ہے، اُس کا کہنا ہے کہ اُس نے اپنی قید کے دوران بہت محفوظ زندگی گُزاری ہے، ایسی مزے دار زندگی تو اُسے اپنے آبائی وطن میں بھی میسر نہیں تھی۔ یہاں اُسے نئے ہُنر سیکھنے کے ساتھ ساتھ اپنے پسندیدہ مشاغل اختیار کرنے کا موقع بھی مِلا ہے جن میں مصوری بھی شامل ہے۔ ایک اور غیر مُلکی خاتون کا کہنا تھا کہ یہ جیل بالکل بھی ایک سزاکی جگہ معلوم نہیں ہوتی۔ یہاں ایک بڑی لائبریری کے علاوہ سپورٹس سرگرمیوں کے لیے وسیع ہال اور ڈرائنگ رُوم بھی ہے۔ اس کے علاوہ میچز کے انعقاد کے لیے بھی ایک وسیع جگہ مختص کی گئی ہے۔ خواتین پُوری آزادی کے ساتھ ایک بلڈنگ سے دُوسری بلڈنگ تک بِلا کسی روک ٹوک کے آ جا سکتی ہیں۔ جیل کی ڈائریکٹر الزابی نے مزید بتایا کہ یہاں موجود سہولتوں میں کبھی کمی نہیں آنے دی جاتی۔ کئی خواتین کے پیدائشی امراض کا بھی بہترین علاج کیا جاتا ہے۔ جیل میں کھانا سپلائی کرنے والا مملکت بھر میں اپنے اعلیٰ غذائی معیار اور سروس کی بناء پر جانا جاتا ہے۔اگرچہ یہاں پر مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی خواتین ہیں، تاہم کسی قسم کی نسلی منافرت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ تمام خواتین سے یکساں سلوک کیا جاتا ہے۔ جیل کی تمام تر انتظامیہ کے ذہنوں میں بس ایک ہی مقصد ہوتا ہے۔۔۔ اور وہ یہ کہ خواتین قیدیوں کو ایسے مواقع مہیا کرنا جس کے باعث وہ جیل سے نکلنے کے بعد اپنی زندگی کا خوشگوار طریقے سے آغاز کر سکیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.