چکوال، عوامی مسائل کے حل کے لیے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ایکسس سروس کا آغاز

جمعرات 13 دسمبر 2018 20:16

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنرچکوال کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی نے عوام کودر پیش مسائل کے حل کے لیے اور ان سے ہر وقت رابطے کے تناظر میں DAASڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ایکسس سروس کا آغاز کیا ہے ، جس کے تحت ڈپٹی کمشنر چکوال ہر وقت عوام سے رابطے میں رہیں گے ۔

(جاری ہے)

عوام اپنے سرکاری یا غیر سرکاری مسائل کے متعلق شکایات اس نمبر 03187229600 پر ایس ایم ایس یا واٹس ایپ کے ذریعے کر سکتے ہیں ۔