ویٹی کن امور خزانہ کے سربراہ بچوں سے زیادتی کے مجرم قرار

جمعرات دسمبر 22:42

ویٹی کن سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء)ویٹی کن کے امور خزانہ کے سربراہ کارڈینل جارج پل کو بچوں سے زیادتی کا مجرم قرار دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

آسٹریلین جیوری کے مطابق کارڈینل جارج نے بچوں کو اس وقت زیادتی کا نشانہ بنایا جب وہ میلبرن میں آرچ بشپ تھے۔جرم کے ثابت ہوجانے کے بعد پوپ فرانسس نے کارڈینل جارج کو کابینہ سے نکالنے کا اعلان کر دیا ۔