پاکپتن،مختلف حادثات میں پانچ افراد جاں بحق

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:23

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء) دو مختلف حادثات میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے ۔پہلے حادثہ دیپالپور روڑ پر چک 13-SPکے قریب تیز رفتار مزدا بس نے موٹرسائیکل سوار31سالہ محمد رمضان ،اس کی 25 سالہ بیوی سمیرا بی بی 8سالہ بیٹی شائستہ بی بی اور6سالہ بیٹے عرفان کو کچل کر موقع پر ہلاک کر دیا ۔

(جاری ہے)

مزدا بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ریسکیو1122سٹاف نے نعشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن منقتل کر دی۔دوسرے حادثہ میں عارفوالا ساہیوال روڑ پر چک 38-EBکے قریب تیز رفتار مزدا بس نے موٹرسائیکل سواروحید احمد ولد حاجی خان چک 40-EBکو کچل کع ہلاک کر دیا۔ مزدا بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔۔