کاروبار ی طبقہ کیلئے آسانیاں پیدا کرنا وزیراعظم کی اولین ترجیح ہے،
حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو ملک میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے سہولیات فراہم کرے گی، قطر نے ایک لاکھ پاکستانیوں کو روزگار فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، اگلے مرحلہ میں مزید پاکستانیوں کو قطر بھیجا جائے گا وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سیّد ذوالفقار عباس بخاری کا تاجر برادری سے خطاب
جمعرات 13 دسمبر 2018 23:56
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں سمیت بیرونی سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے ایک ون ونڈو آپریشن کی سہولت قائم کی جا رہی ہے جس سے ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔
سیّد ذوالفقار بخاری نے کہا کہ عرب ممالک اب اپنے شہریوں کو روزگار فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس وجہ سے بہت سے پاکستانی عرب ممالک سے روزگار کھو رہے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ حکومت ایک طریقہ کار طے کر رہی ہے جس کے تحت باہر سے فارغ ہو کر آنے والے پاکستانیوں کو دوسری مارکیٹوں میں کھپایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملائشیا، جنوبی کوریا، جاپان، اٹلی اور دیگر ممالک کو پاکستان کی افرادی قوت برآمد کرنے کیلئے کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قطر نے ایک لاکھ پاکستانیوں کو روزگار فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ اگلے مرحلہ میں مزید پاکستانیوں کو قطر بھیجا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک بائیو میٹرک سسٹم تیار کیا جا رہا ہے جس میں پاکستان سے باہر جانے والوں اور واپس آنے والوں کا مکمل ڈیٹا بیس تیار ہو گا جو بے روزگار ہونے والے افراد کیلئے روزگار کی تلا ش میںمعاون ثابت ہو گا۔ انہوںنے کہا کہ ایمپلائمنٹ پروموٹرز نے جن مسائل کی نشاندہی کی ہے حکومت ان کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جن ممالک میں پاکستانیوں کی زیادہ تعداد ہے وہاں کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کی تعداد کو بڑھایا جائے گا تا کہ وہ ان کے مسائل حل کرنے میں مدد کر سکیں اور پاکستانیوں کیلئے نئی مارکیٹیں تلاش کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ایسوسی ایشن کیلئے ایک کمیشن تشکیل دیا جا رہا ہے اور یقین دہانی کرائی کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے نمائندے کو بھی اس میں شامل کیا جائے گا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احمد حسن مغل نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا عظیم سرمایہ ہیں اور حکومت ان کو ایسا سازگار ماحول فراہم کرے کہ وہ اپنے علم، تجربے اور سرمایے کو پاکستان کی بہتر ترقی کیلئے استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہیومین ریسوس کی بہتر ترقی کیلئے حکومت فوری مطلوبہ اقدامات اٹھائے تاکہ ہماری افرادی قوت معیشت کی ترقی میں فعال کردار ادا کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پیشہ وارانہ اور ہنرمندی کی تعلیم و تربیت پر زیادہ توجہ دے تا کہ پیشہ وارانہ اور ہنرمند افراد تیار کرکے ملک بہتر صنعتی ترقی حاصل کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کو ان کے ہنر و پیشہ وارانہ صلاحیت کے مطابق ملک کے اندر اور باہر روزگار کی تلاش میں حکومت ان کی مدد کرے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے بھی خصوصی مراعات فراہم کرے تاکہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں ترغیب محسوس کریں جس سے معیشت بہتر ترقی کرے گی۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر رافعت فرید اور نائب صدر افتخار انور سیٹھی نے اپنے خطاب میں کہا کہ منسٹری آف اوورسیز پاکستانیز اور ہیومین ریسورس ڈویلپمنٹ چیمبرز آف کامرس کے تعاون سے ملک میں انٹرپرنیورشپ کی ترقی کیلئے کام کرنے پر غور کرے کیونکہ پاکستان کو پائیدار اقتصادی ترقی کے راستے پر ڈالنے اور ملک سے بے روزگاری و غربت کو کم کرنے کیلئے انٹرپرینیورشپ کا فروغ اشد ضروری ہے۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے چیئرمین سپارکو کی ملاقات
-
اسلام ہمیں احترام انسانیت اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا درس دیتا ہے،مولانا عبدالخبیر آزاد
-
بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری ،30 ہزار 68 ملزمان گرفتار
-
چوہدری شافع سے ٹیکسٹائل سیکٹر سے وابستہ چینی سرمایہ کار کمپنی ایٹائل ڈیسٹ کے وفد کی ملاقات ،سرمایہ کاری میں اظہاردلچسپی
-
وزیرصحت کاایوی سینا میڈیکل کالج میں طلبہ کے ساتھ مختلف واقعات کا نوٹس
-
وفاقی وزراء کا علامہ اقبال ایئرپورٹ کا دورہ ،مسافروں کو د ی جانیوالی سہولتوں کا جائزہ لیا
-
سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس سماعت کیلئے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
-
سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا مقدمہ سماعت کیلئے مقرر
-
طیبہ تشدد کیس، سابق جج راجا خرم، ان کی اہلیہ کی سزاں کیخلاف نظرثانی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
-
سرگودھا ،ایک ہی خاندان کے سات افراد کے قتل میں 50 سالہ تاجر نے اپنی دونوں بیویوں کو بچوں سمیت موت کے گھاٹ اتار کر خودکشی کر لی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید 145گیس کنکشنزمنقطع،49لاکھ سے زائد کے جرمانے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.