نوا میڈیکل سنٹر اور دلاور حسین فائونڈیشن کے اشتراک سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

جمعہ 14 دسمبر 2018 12:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) نوا میڈیکل سنٹر اور دلاور حسین فائونڈیشن کے اشتراک سے غریب اور نادار افراد کیلئے نووا میڈیکل سنٹر ایمپرس روڈ پرفری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹروںنے مختلف امراض کا شکار درجنوں مریضوں کا طبی معائنہ کیا جبکہ شوگر ، ٹی بی سمیت دیگر امراض کے مفت میڈیکل ٹیسٹ اور ادویات بھی فراہم کی گئیں ۔نوا میڈیکل سنٹر اور دلاور حسین فائونڈیشن کے منتظمین کی جانب سے مستقبل میں بھی اس طرح کے میڈیکل کیمپس کے انعقاد کے عزم کا اظہار کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :