سترہ سالہ لڑکی سے زیادتی کیس ،لیڈری ڈاکٹر فریدا نے بطور میڈیکل افسر بیان قلمبند کروا دیا

جمعہ 14 دسمبر 2018 18:23

سترہ سالہ لڑکی سے زیادتی کیس ،لیڈری ڈاکٹر فریدا نے بطور میڈیکل افسر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) سیشن کورٹ میں صنفی تشدد کی خصوصی عدالت میں سترہ سالہ لڑکی سے زیادتی کیس میں لیڈی ڈاکٹر فریدا نے بطور میڈیکل افسر بیان قلمبند کرواتے ہوئے زیادتی اور تشدد کی تصدیق کر دی ۔ گزشتہ روز جج خصوصی عدالت صنفی تشدد رحمت علی نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسر کے مطابق ملزم صفدر علی کیخلاف تھانہ رائے ونڈ سٹی میں زیادتی کا مقدمہ درج ہوا، ملزم نے سترہ سالہ لڑکی سمرا کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم کپڑے کا کاروبار کرتا تھا، لڑکی کے گھر والے اس سے کپڑے خریدتے تھے ملزم نئے کپڑے دکھانے کیلئے گھر لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا، مزاحمت کرنے پر ملزم نے لڑکی پر تشدد بھی کیا ۔

لیڈی ڈاکٹر فریدا نے بطور میڈیکل افسر اپنا بیان قلمبند کرواتے ہوئے زیادتی اور تشدد کی تصدیق کر دی۔عدالت نے دیگر گواہان کو 22 دسمبر کیلئے طلب کر لیا۔