وفاقی دارالحکو مت میں چوری کی پانچ مختلف وارداتوں میں شہری 2 موٹر سائیکل، ایک کار، لیپ ٹاپ، زیورات سمیت دیگر لاکھوں روپی مالیت کے سامان سے محروم ہو گئے

جمعہ 14 دسمبر 2018 23:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) وفاقی دارالحکو مت کے مختلف علاقوں میں چوری کی پانچ وارداتوں میں شہری 2 موٹر سائیکل، ایک کار، لیپ ٹاپ، زیورات، نقدی سمیت دیگر لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہو گئے جن کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔ تھانہ کوہسار پولیس کو ہارون عبداللہ نے بتایا کہ ایف سکس مرکز سے نامعلوم ملزمان گاڑی سے لیپ ٹاپ چرا کر لے گئے۔

(جاری ہے)

تھانہ بہارہ کہو پو لیس کو حفیظ الرحمن نے بتایا کہ گھر سے ایک لا کھ 50 ہزار نقد ی، زیورات سمیت کل مالیتی 3 لا کھ ملزمان طارق، نگینہ اور سمیرا نے مل کر چوری کئے ہیں اور تھانہ کراچی کمپنی پولیس کو ظفر اقبال نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان ہنڈا 125نمبر STQ5001 چرا کر لے گئے۔ تھانہ رمنا پو لیس کو وحید اللہ نے بتایا کہ جی الیون مرکز پارکنگ سے نامعلوم ملزمان ہنڈا 125نمبر RIM7934 چرا کر لے گئے اور تھانہ سبزی منڈ ی پو لیس کو سہیل صابر نے بتایا کہ سیکٹر آئی الیون فور سبزی منڈی سے نامعلوم کار چور کار نسان سنی نمبر LEI9331 چرا کر لے گئے۔ پولیس نے تمام تھانوں میں الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔