حکومت پی ٹی وی اورپی بی سی کو جدید تر ین آلات دے کر انہیں منافع بخش ادارے بنانے کی کوششیں کر رہی ہے

سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات شفقت جلیل کی پی ٹی وی نیوز سے بات چیت

ہفتہ 15 دسمبر 2018 01:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات شفقت جلیل نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) اور پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (پی بی سی) کو جدید تر ین آلات دے کر انہیں منافع بخش ادارے بنانے کی کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات پی ٹی وی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ دونوں اداروں کے انتظامی امور مشترکہ طور پر چلائے جائیں گے جس سے ان اداروں کے کام کرنے کی استعداد میں اضافہ ہو گا۔

سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی وی اور پی بی سی کو فعال ترین ادارہ بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ ان دونوں اداروں کے ناظرین اور سامعین کو معیاری معلومات، اطلاعات اور تفریح فراہم کی جا سکے۔ اس مقصد کیلئے ان اداروں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :