ڈی آر سی کے نئے 13 ممبران کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

ہفتہ 15 دسمبر 2018 13:56

ڈی آر سی کے نئے 13 ممبران کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری
بٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) ڈی پی او بٹگرام نے ڈی آر سی کے نئے 13 ممبران کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ممبران رضاکارانہ طور پر ڈی آر سی میں اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس ایکٹ 2017ء کے تحت ڈی آر سی میں خالی 13 نشستوں پر سلیکشن کیلئے ڈی پی او بٹگرام عبدالرؤف بابر قیصرانی کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنائی گئی تھی، نے میر ٹ کی بنیاد پر نئے 13 ممبران کی سلیکشن کر لی ہے جو رضاکارانہ طور پر ڈی آر سی بٹگرام میں اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔

نو منتخب ممبران میں مولانا نجم الدین ولد شیر محمد، مولانا خورشید احمد ولد عبدالرزاق، محمد اقبال ولد غلام اکبر، محمد اویس ولد طہماس خان، حاجی عبدالعزیز ولد باضمیر، شاہ زرین ولد علی اصر، اختر زیب ولد شاہ روم، محمد ایوب ولد بازیت خان، بنارس خان ولد نصیب خان، عبدالله خان ولد حضرات یونس، غلام مصطفیٰ ولد مولوی خان ولی، الطاف حسین ولد حاجی مہتاب اور شیر بہادر ولد گلاب شامل ہیں۔