نئے سال کی آمد ، پی آئی اے کا یورپ سفر کرنے والوں کے لئے کرایوں میں کمی کا اعلان

ہفتہ 15 دسمبر 2018 17:25

نئے سال کی آمد ، پی آئی اے کا یورپ سفر کرنے والوں کے لئے کرایوں میں کمی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) پی آئی اے نے نئے سال کی آمد پر پاکستان سے یورپ سفر کرنے والوں کے لئے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا، مسافر 14 سے 28 دسمبر تک ان رعائتی کرایوں سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نئے سال کی آمد پر پی آئی اے نے پاکستان سے یورپ سفر کرنے والوں کے لئے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے، یہ سہولت پاکستان سے پیرس ، میلان ، اوسلو ، کوپن ہیگن اور بارسلونا جانے والی پروازوں پر ہوگی، پی آئی اے کے یہ رعایتی کرایے 28 دسمبر تک موثر رہیں گے، مسافر 14 سے 28 دسمبر تک ان رعائتی کرایوں سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پی آئی اے نے نئی رعائتی کرایوں سے متعلق آگاہ کیا، پاکستان سے پیرس ،میلان کا یکطرفہ کرایہ 33 ہزار 600 جبکہ دو طرفہ کرایہ 48 ہزار روپے ہوگا ۔اوسلو، کوپن ہیگن کا یکطرفہ کرایہ 38 ہزار پانچ سو روپے جبکہ ریٹرن کرایہ 55 ہزار روپے ہوگا جبکہ بار سلونا کا یکطرفہ کرایہ 37 ہزار ایک سو جبکہ ریٹرن 52 ہزار روپے کردیا گیا ہے۔