پنجاب ہائی وے اینڈ پٹرولنگ پولیس زیر اہتمام سموگ اینڈ فوگ آگاہی مہم کا آغاز

ہفتہ 15 دسمبر 2018 19:30

جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) ایس پی ہائی وے پٹرولنگ پولیس راولپنڈی راجہ شاہد نذیر اینڈ ڈی ایس پی ہائی وے پٹرولنگ پولیس جہلم چوہدری افتخار کی ہدایت پر پنجاب ہائی وے اینڈ پٹرولنگ پولیس مصری موڑ کے زیر اہتمام سموگ اینڈ فوگ آگاہی مہم کا آغا ز کیا گیا ، پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس مصری موڑ کے انچارج نے باقاعدہ آگاہی مہم کا آغاذ کیا ، پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس مصری موڑ کے تمام جوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ، فوگ اینڈ سموگ مہم کا مقصد عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے ، پٹرولنگ پوسٹ مصری موڑ کے بیٹ ایریا میں پٹرولنگ پولیس کے ملازمین اور عوامی حلقوںنے واک میں بھرپور شرکت کی ، شہریوں اور ٹرانسپورٹروں میں شعور اجاگر کرنے کے لئے پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے ، نیز سکولوں میں بچوں کو آگاہی لیکچر زبھی دیئے گئے ، پٹرولنگ پولیس مصری موڑ پوسٹ اور بیٹ ایریا میں شجرکاری مہم کا بھی آغاذ کیا گیا، تمام افسران و ملازمین نے شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے سڑکوں کے دونوں اطراف پودے لگائے۔