بڑے چوروں کے سبب پچھلے 5 برسو ں میں چوری میں اضافہ ہو اہے،غلام سرور خان

ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:21

بڑے چوروں کے سبب پچھلے 5 برسو ں میں چوری میں اضافہ ہو اہے،غلام سرور خان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) وفاقی وزیرپٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ بڑے چوروں کے سبب پچھلے 5 برسو ں میں چوری میں اضافہ ہو اہے گیس کمپنی سے کہا ہے کہ ہر سال گیس کی چوری کم ہونی چاہئے انکوائری رپورٹ کے بارے میں بھی جلد آگاہ کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا ہے کہ سوئی سدرن میں گیس چوری میں اضافہ ہوا ہے بڑے چوروں کے سبب پچھلے 5 برسوں میں چوری میں اضافہ ہوا میں نے گیس کمپنی کو کہا ہے کہ ہر سال گیس کی چوری کم ہونی چاہئے۔ ہم نے ریفائنریز کو کہ دیا ہے کہ فرنس آئل ایکسپورٹ کریں۔ انکوائری رپورٹ کے بارے میں جلد آگاہ کر دیا جائے گا۔