پی آئی اے نے ایئرلائن ہیڈ آفس میں ایف آئی اے کو دفتر فراہم کردیا

ہفتہ 15 دسمبر 2018 22:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) پی آئی اے کی انتظامیہ نے ایئر پورٹ پر ایف آئی اے کو دفتر فراہم کردیا ، یہ فیصلہ بدعنوانی کے خلاف ہونے والی تحقیقات کی جلد تکمیل کیلئے کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی آی اے انتظامیہ نے ادارے سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کرلیا، کراچی میں ائرلائن ہیڈ آفس میں احتساب کے لئے ایف آئی اے کو دفتر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ دفتر کی فراہمی کا فیصلہ ائرلائن کی درجنوں انکوائریز کی جلد تکمیل کے ضمن میں کیا گیا ہے، دفتر کی موجودگی سے ایف آئی اے کو ریکارڈ کی جلد فراہمی ممکن ہو سکے گی۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے گزشتہ دس سال میں ہونے والی مبینہ کرپشن اور بدعنوانیوں کی تحقیقات کر رہی ہے، انکوائریز کے حوالے سے ڈی جی ایف آئی اے نے سپریم کورٹ کو پیشگی آگاہ بھی کر رکھا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے کو دفتر کی فراہمی کے بعد ائرلائن انتظامیہ کی جانب سے ممکنہ طور پر نیب کو بھی ایک دفتر فراہم کئے جانے کا امکان ہے۔