علم ، شعور ، آگاہی وقت کا سب سے اہم تقاضہ ہے، تعلیم سے ہی ترقی کے مقررہ اہداف کا حصول ممکن ہے ،صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 23:30

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر زراعت و کو آپریٹو انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ تعلیم ہی سے قومیں ترقی کی زینے طے کرتی ہیں علم ، شعور ، آگاہی وقت کا سب سے اہم تقاضہ ہے تعلیم سے ہی ترقی کے مقررہ اہداف کا حصول ممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی اسکول کے سالانہ تقریب اسناد کے موقع پر کیا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کے نو نہال ہی درحقیقت کل کے معمار ہیں بلوچستان کے بچوں میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے ان میں وہ تمام صلاحیتیں اور قابلیت موجود ہے جوان کو معاشرے کے ایک ذمہ داری شہری ہونے کیساتھ ساتھ ایک مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنے کے لئے راستہ ہموار کرتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں خاطر خواہ اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے اس ضمن میں بچوں کی تربیت کے لئے غیر نصابی سر گرمیاں بھی انتہائی اہمیت کی حامل ہیں جس سے بچوں کو ان کے اند ر منفی خداد صلاحیتوں کا ادراک ہوتا ہے انہوںنے اساتذہ پر اس بات کیلئے زور دیا کہ بچوں کی باقاعدہ سیریز کونسلنگ کی افادیت سب سے زیادہ ہے تاکہ بچے اپنے مستقبل کا ایک باقاعدہ لائحہ عمل بنا سکیں کہ وہ آگے چل کر کس شعبے کا انتخاب کرنا چاہتے ہیں جس سے ان کی قابلیت مزید نکھر کے سامنے آتی ہے اور وہ متعلقہ شعبے میں اپنی صلاحیت کا لو ہا منوا سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

تقریب کے آخر میں انہوںنے نجی اسکولوں کے نمایاں اساتذہ میں شیلڈز و دیگر اسناد بھی تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :