Live Updates

وزیر اعظم عمران خان نے سیٹیزن پورٹل کی ایپ استعمال کرنے کی اپیل کر دی

عوام اپنے مسائل کے حل کیلیے وزیر اعظم کمپلینٹ پورٹل کا استعمال کریں،وزیراعظم

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 16 دسمبر 2018 16:59

وزیر اعظم عمران خان نے سیٹیزن پورٹل کی ایپ استعمال کرنے کی اپیل کر دی
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-16 دسمبر 2018ء ) :وزیر اعظم عمران خان نے شہریوں سے پیل کی ہے کہ وہ اپنی شکایات کے حل کے لیے سیٹیزن پورٹل استعمال کریں۔وزیر اعظم نے ایپ کا لنک بھی شئیر کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابقوزیراعظم عمران خان کی جانب سے عوام سے براہ راست رابطے کے لیے قائم کیے جانے والا سٹیزن پورٹل عوام کی شکایات سے بھر گیا۔

وزیراعظم عمران خان کے شکایات پورٹل پر 24 روز میں ایک لاکھ سے زیادہ شکایات موصول ہوئیں جن میں سے سولہ ہزار سات سو ستر شکایات کا ازالہ کر دیا گیا جبکہ 84 ہزار سے زائد شکایات پر کام جاری ہے۔ شکایت گزاروں میں ملک کے ہر شعبے کے افراد شامل ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی افتخار درانی نے اس حوالے سے بتایا کیہ 24 دنوں کے دوران شکایتی ایپ کے ذریعے عوام نے 1 لاکھ 10 ہزار سے زائد شکایات وزیراعظم آفس کو ارسال کیں جن میں سے 16ہزار 770 کو حل کردیا گیا جبکہ 84 ہزار پر کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام نے چوبیس دنوں کے دوران وزیراعظم آفس ایپ کو 4 لاکھ 54 ہزار بار ڈاؤن لوڈ کیا جس کے ذریعے وہ مسلسل اپنی شکایات درج کروا رہے ہیں۔ اب تک 54 فیصد مردوں جبکہ 6 فیصد خواتین نے ایپ ڈاؤن لوڈ کی۔
اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے شہریوں سے پیل کی ہے کہ وہ اپنی شکایات کے حل کے لیے سیٹیزن پورٹل استعمال کریں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 47 دنوں میں ایک لاکھ 72 ہزارشکایتیں پورٹل کو موصول ہوئیں۔

59 ہزار شکایات حل کر دی گئیں ، باقی پر کام جاری ہے۔29 ہزارلوگوں نے اپنی شکایات کے حل کے بعد فیڈ بیک بھی دیا ۔
اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے ایپ ڈاون لوڈ کرنے کے لیے متعلقہ لنک بھی پوسٹ کر دیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :