پی آئی اے سے200گھوسٹ ملازمین کو فارغ کردیا گیا، دیگر کو نوٹس جاری

اتوار 16 دسمبر 2018 17:20

پی آئی اے سے200گھوسٹ ملازمین کو فارغ کردیا گیا، دیگر کو نوٹس جاری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) پی آئی اے سی200گھوسٹ ملازمین کو فارغ کردیا جبکہ غیر حاضر ڈیلی ویجز ملازمین کو نوٹسز بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے میں اصلاحات کا عمل جاری ہے، اس سلسلے میں انتظامیہ نے سخت ایکشن لیتے ہوئے ادارے سی200گھوسٹ ملازمین کو فارغ کردیا، ان میں سے زیادہ تر ملازمین ڈیلی ویجز پر تھے جو عرصہ دراز سے ڈیوٹیوں سے غیر حاضر تھے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایاکہ غیر حاضر ڈیلی ویجز ملازمین کو نوٹسز بھی دیئے گئے اس کے باوجود بھی غیر حاضر رہے، تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ملازمین کو ادارے سے فارغ کیا گیا ہے، اس طرح سے پی آئی اے کو 30لاکھ روپے ماہانہ کی بچت ہوگی۔ذرائع کے مطابق گھوسٹ ملازمین کی حاضریاں لگوانے اور ان کی تنخواہیں جاری کرنے والوں کے خلاف بھی تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں، اس بدعنوانی میں جو بھی افراد ملوث پائے گئے تو اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ قومی ایئرلائن پی آئی اے کے بگڑے ملازمین کی عادتیں سدھارنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، پی آئی اے ملازمین کے لیے اب ڈیوٹی کیلئے وقت کی پابندی لازمی قرار دے دی گئی ہے۔پی آئی اے کے سربراہ ایئرمارشل ارشد ملک نے ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں جنرل ڈیوٹی کرنے والے ملازمین کی حاضری ٹی ایم ایس پر لگانے کا حکم دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :