لیسکو میں سیاسی مداخلت کے خاتمے کیلئے افسران و ملازمین کے تقرر وتبادلوں پر پابندی عائد

اتوار 16 دسمبر 2018 17:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) چیف ایگزیکٹو لاہور الیکٹر ک سپلائی کمپنی مجاہد پرویز چٹھہ نے سیاسی مداخلت کے خاتمے کیلئے افسران و ملازمین کے تقرر وتبادلوں پر پابندی عائد کردی ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ ہیچیف ایگزیکٹو لاہور الیکٹر ک سپلائی کمپنی مجاہد پرویز چٹھہ کی جانب سے من پسند افسران کی تقرری میں سیاسی مداخلت کے خاتمے کے لئے پابندی لگادی گئی ۔ لیسکو شعبہ کنسٹرکشن میں افسران و ملازمین کے تبادلوں پر پابندی عائد کی گئی ۔ شعبہ کنسٹرکشن میں ارکان اسمبلی کے ترقیاتی سکیموں کے امور نمٹائے جاتے ہیں ۔ ارکان اسمبلی من پسند افسران کی تقرریاں کرواکر سکیموںپر کام کرواتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :