دورہ کابل کے دوران ہم نے واضح کیا ہے پاکستان دوستی چاہتا ہے، شاہ محمود قریشی

اتوار 16 دسمبر 2018 19:10

دورہ کابل کے دوران ہم نے واضح کیا ہے پاکستان دوستی چاہتا ہے، شاہ محمود ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دورہ کابل کے دوران ہم نے واضح کیا ہے کہ پاکستان دوستی چاہتا ہے، افغانستان میں امن ہماری ضرورت ہے اور یہ پاکستان کے مفاد میں ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو دفتر خارجہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کابل میں سہ فریقی اجلاس کے موقع پر ایک افغان صحافی کے سوال کے جواب میں میں انہوں نے کہا کہ اگر ہم میں اور تو میں پھنسے رہے تو مفاہمت کا عمل آگے نہیں بڑھے گا، آپ ذہنی طور پر تیار ہوں کہ آپ پاکستان کو اپنا دشمن سمجھتے ہیں یا دوست سمجھتے ہیں، پاکستان دوستی چاہتا ہے، افغانستان میں امن ہماری ضرورت ہے اور یہ ہمارے مفاد میں ہے، دورے کے دوران افغانستان اور چین کے وزرائے خارجہ سے بہت اچھی بات چیت ہوئی، مفاہمت، رابطوں، ترقی پر مثبت بات چیت ہوئی، افغانستان سے کہا کہ وہ سی پیک سے مستفید ہونے کے لئے اپنا وفد پاکستان بھیجے۔