میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ہولی فیملی ہسپتال نے نرس کے اغواء کے معاملے کو دبا دیا

اتوار 16 دسمبر 2018 21:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2018ء) میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ہولی فیملی ہسپتال نے جواں سال نرس کے دن دیہاڑے اغواکی مبینہ کوشش کے معاملے کو دبا دیا ذرائع کے مطابق 3ہفتے قبل نرس ریحانہ حبیب آئی سی یو میں اپنے فرائض سرانجام دے رہی تھی کہ دن1 بجے نامعلوم شخص اس پر حملہ آور ہوانامعلوم شخص نے نرس کو بازو سے پکڑ کر باہر کھینچا ، گالیاں دیں اورنرس کو اغواء کرنے کی کوشش کی گئی جسے گارڈز نے ناکام بنایا جبکہ اغواکارر فرار ہونے میں کامیاب واقعہ کی فوری اطلاع ایم ایس ڈاکٹر شہزاد کو دی گئی جنہوں نے فوری طور واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منگوا لی لیکن حیران کن طور پر کسی قانونی کاروائی کی بجائے معاملہ دبا دیادن دیہاڑے نرس پر حملہ کے واقعہ نے ہسپتال میں کام کرنے والی نرسوں، ڈاکٹرز اور دیگرعملے میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا اس حوالے سے ڈاکٹر عمر اور ایم ایس ڈاکٹر شہزاد سے رابطہ کتنے کے لئے فون کیا گیا لیکن دونوں کا موبائل فون بند پایا گیا واقعہ کی اطلاع پولیس کو بھی نہیں دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :