کوئٹہ ، ملک انتہاء پسندی اور دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے ، جان محمدبلیدی

اتوار 16 دسمبر 2018 22:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2018ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمدبلیدی نے عوامی ورکرزپارٹی کے صدر فانوس گوجر کی تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک انتہاء پسندی اور دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے لیکن حکمرانوں کارویہ ابھی تک نہیں بدلہ ہے انہو ں نے کہاکہ 16دسمبر کو دوبڑے واقعات رونما ہوئے ملک دو حصوں میں تقسیم ہوا جبکہ ایسی دن آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں نے حملہ کرکے معصوم بچوں کی جان لی ابھی تک یہ زخم تازہ ہیں لیکن اس کے باوجود نیشنل ایکشن پلان کو پس پشت ڈال کر حکمرانوں نے دہشت گردوں کے خلاف ہونے والی اقدامات میں نرمی پیداکردی ہے انہوں نے کھاکہ انتہاء پسندی اور دہشت گردی اس ملک کا اہم ترین مسئلہ ہے انہوں نے کہاکہ اس ملک میں اگر کسی کی نمائندگی نہیں ہے تو وہ مزدور طبقہ ہے لیفٹ کی سیاست بہت کمزور ہے ہمیں فانوس گوجر کے خیالات کو آگئے لے جانا ہوگا انہوں نے کہاکہ فانوس گوجر نے عوام کی حکمرانی اور مزدور طبقے کے مفادات کے حصول کے لیے پوری زندگء جدوجہد کی اجلاس سے یوسف مستی خان، ایڈووکیٹ اخترحسین اور مزدوررہنما ء عثمان بلوچ نے بھی خطاب کیااور فانوس گوجر کوخراج عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :