ادبی و ثقافتی تنظیم سُخن ساز اور پلاک کے زیرِ اہتمام عصرِ حاضر کے عظیم محقق ، نقاد ،استاذ الشعراء قاسم راز صاحب کے حمدیہ مجموعہء کلام "الحمدللہ" کی تقریبِ رونمائی ہوئی

جس کی صدارت معروف شاعرہ محترمہ حمیدہ شاہین صاحبہ نے کی

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 17 دسمبر 2018 11:21

ادبی و ثقافتی تنظیم سُخن ساز اور پلاک کے زیرِ اہتمام عصرِ حاضر کے عظیم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 دسمبر2018ء) ادبی و ثقافتی تنظیم سُخن ساز اور پلاک کے زیرِ اہتمام عصرِ حاضر کے عظیم محقق ، نقاد ،استاذ الشعراء قاسم راز صاحب کے حمدیہ مجموعہء کلام "الحمدللہ" کی تقریبِ رونمائی اور نعتیہ مشاعرہ 2 دسمبر 2018ء بروز اتوار پنجابی بیٹھک پلاک ، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوا جس کی صدارت معروف شاعرہ محترمہ حمیدہ شاہین صاحبہ نے کی جب کہ مہمانِ خصوصی جناب منصور آفاق صاحب ( میانوالی ) تھے۔

یہ تقریب دو حصّوں پر مشتمل تھی پہلے حصّے میں مجموعہِ حمود "الحمدللہ" کی تقریبِ رُونمائی تھی اور دوسرا حصّہ نعتیہ مشاعرے پر مشتمل تھا نظامت کے فرائض لیہ سے تشریف لائے نوجوان شاعر جناب افتخار فلک کاظمی نے بخوبی سر انجام دیے۔ مہمانانِ ذی وقار میں جناب قاری صادق جمیل ( لاہور ) ، شاہ نواز خان ( لاہور ) ، جناب واجد امیر ( لاہور ) ، جناب ڈاکٹر پروفیسر رفیع الدین احمد صدیقی (آزادکشمیر) ، جناب ڈاکٹر عمران دانش عزیز ( لاہور ) ، خالد حسین خالد (حافظ آباد) شامل تھے۔

(جاری ہے)

اس پروگرام کی خاص بات یہ تھی کہ قاسم راز صاحب کے حمدیہ مجموعے پر جناب ڈاکٹر عمران دانش عزیز ، جناب واجد امیر ، جناب ڈاکٹر پروفیسر رفیع الدین احمد صدیقی نے نہ صرف عالمانہ تجزیہ و تبصرہ پیش کیا بل کہ کتاب "الحمد للہ" کو زبردست انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ جب کہ معروف سماجی شخصیت ، کالم نگار ، شاہ نواز خان نے انتہائی مدبرانہ و مفکرانہ انداز میں کوٹ ادّو کے ادبی منظرنامے اور قاسم راز صاحب کی زندگی کے کچھ پوشیدہ مگر انتہانی اہم پہلووں پر روشنی ڈالی۔

قاسم راز صاحب ایک حادثہ پیش آ جانے کی وجہ سے اس تقریب میں تشریف نہیں لا سکے ان کا کلام مواصلاتی رابطے سے براہِ راست سنا گیا انھوں نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے تمام منتظمین ، دانش وروں ، محبّان و شرکائے محفل کا تہِ دل سے شکریہ ادا کیا اور اپنے لیے دعا کی درخواست بھی کی۔ نعتیہ مشاعرے میں محترمہ حمیدہ شاہین ، منصور آفاق ، قاری صادق جمیل ، واجد امیر ، ڈاکٹر عمران دانش عزیز ، ڈاکٹر پروفیسر رفیع تھے.

متعلقہ عنوان :