بھارتی میلے میں سبز غباروں نے انڈین پولیس کی نیندیں اڑا دیں

غباروں پر پاکستان زندہ باد لکھا ہوا تھا، غبارے میلے میں کون اور کیسے لایا؟ پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 17 دسمبر 2018 12:07

بھارتی میلے میں سبز غباروں نے انڈین پولیس کی نیندیں اڑا دیں
ہریانہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر۔2018ء) بھارت کے شہر ہریانہ میں ہونے والے گیتانامی میلے میں سبز غباروں نے بھارتی پولیس کی نیندیں اڑا دیں۔سبزغباروں پر پاکستان زندہ باد لکھا ہوا تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق میلے میں موجود بچے ان غباروں سے کھیل رہے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق تمام معاملے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے کہ آخر یہ غبارے کہاں سے آئے اور کس نےد ئیے تاہم ان غباروں سے بھارتی پولیس کی نیندیں اڑ گئیں۔

خیال رہے یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔اس سے قبل بھی بھارتی پولیس کی نیندیں کئی بار اڑ چکی  ہیں اسی حوالے سے قومی اخبار میں شائع ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ایک کبوتر نے بھارتی سکیورٹی حکام کی نیندیں اُڑا دیں۔

(جاری ہے)

بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس نے پاکستان سے بھارت میں داخل ہونے والے کبوتر کو پکڑ کر امرتسر پولیس کے حوالے کر دیا. بھارتی پولیس حکام کا کہنا تھا  کہ وہ مبینہ پاکستانی کبوتر کا ایکسرے کروائیں گے تاکہ کسی بھی قسم کے جاسوسی آلات یا خفیہ پیغام کا کھوج لگایا جاسکے ۔

یہ پہلی مرتبہ نہیں بلکہ اس سے قبل بھی بھارتی ایجنسیوں نے فروری 2017ء میں بھی ایک مبینہ جاسوس کبوتر کو پکڑنے کا دعویٰ کیا تھا جو تھانے سے اڑ گیا تھا۔2016ء میںبھارتی پولیس نے جموں و کشمیر میں 154 کبوتروں کو جاسوسی کے شُبے میں پکڑا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اب کبوتروں کے پیروں میں الگ الگ رنگ کے گھنگھرو بندھے ہوئے تھے۔ اور یہ کبوتر امرتسر سے کشمیر میں بھیجے جا رہے تھے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ ان کبوتروں پر جاسوسی کا شُبہ اس لیے بڑھ گیا ہے کیونکہ ان کبوتروں کو پھلوں کی پیٹی میں بند کر کے لیجایا جا رہا تھا۔ پولیس نے ان کبوتروں کو لے جانے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ، یہی نہیں بلکہ ان کبوتروں کے پروں کو کلپ ، سیفٹی پن اور دھاگوں کی مدد سے باندھا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ یہ تمام کبوتر ہمارے ملک کے کبوتروں سے کوئی مشابہت نہیں رکھتے۔

جس کے بعد 2017ء میں بھارت نے ایک اور بھونڈا الزام عائد کیا کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی بھارت پر حملہ کرنے کے لیے پالتو کُتوں کا استعمال کر سکتی ہے۔ اپنی رپورٹ میں بھارتی ٹی وی چینل کا کہنا تھا کہ ہمارے ذرائع نے ہمیں یہ بات کنفرم کی ہے کہ پاکستان پالتو کُتوں کی مدد سے بھارت پر دہشتگرد حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے