مسلمان اکثریتی یورپی ملک کوسوو نے اپنی فوج بنانے کا اعلان
یورپی یونین ‘سربیا اور نیٹو افواج میں بے چینی‘فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
میاں محمد ندیم پیر 17 دسمبر 2018 13:39
(جاری ہے)
پارلیمنٹ کی جانب سے پاس ہونے والے قانون کے مطابق چھوٹے بحرانوں کا جواب دینے والے کوسوو سیکورٹی فورس کو ملکی دفاعی فوج کا درجہ دے دیا جائے گا جن کی تعداد اس وقت 5 ہزار ہے.
اسپیکر پارلیمنٹ قدری ویسلی نے اعلان کیا کہ آج کے ووٹ سے ملک میں نئے دور کا آغاز ہونے جارہا ہے. کوسوو کے تمام اراکینِ پارلیمنٹ نے اس تایخی موقع پر ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی جبکہ پارلیمنٹ میں موجود سربیا سیاست دانوں نے اس کا بائیکاٹ کیا. ہزاروں کی تعداد میں کوسوو کے شہریوں نے نئی قانون سازی کو اپنی آزادی میں نیا پلر قرار دیتے ہوئے سڑکوں پر جشن منا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا. کوسوو کے صدر ہاشم ثاثی نے اس فیصلے کو اپنی قوم کے لیے سال کے اختتام پر بہترین تحفہ قرار دیا. سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے لکھا کہ آج ریاست کے تعمیری مراحل کا اختتام ہوتا ہے. ادھر نیٹو اور یورپی یونین کی جانب سے اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اجلت کا فیصلہ قرار دیا گیا، تاہم کوسوو کو فوج بنانے سے متعلق فیصلے پر اپنے مضبوط ترین اتحادی امریکا کی حمایت حاصل رہی. بلغراد میں سربیا کی وزیرِ اعظم اینا برنابک نے کہا کہ یہ ایک مشکل دن ہے لیکن پھر بھی سربیا امن اور ترقی کے راستے پر گامزن ہے. خیال رہے کہ سربیا سے آزادی حاصل کرنے والے ملک کوسوو کی آبادی 19 لاکھ سے زائد ہے جبکہ یہاں 95 فیصد سے زائد مسلمان آباد ہیں.مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.