راجہ پرویز اشرف کیخلاف گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت 07جنوری تک ملتوی

پیر 17 دسمبر 2018 17:07

راجہ پرویز اشرف کیخلاف گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت 07جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے گواہان کو بیانات قلمبند کروانے کے لیے طلب کر لیا۔احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

نیب پراسیکیوٹر کے مطابق راجہ پرویز اشرف پر اپنے دور اقتدار میں 437افراد کو گیپگو میں غیرقانونی بھرتیاں کرنے کا الزام ہے، عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر سات افراد پر فرد جرم عائد کررکھی ہے،دیگر ملزمان میں رضی عباس، سلیم عارف، ابراھیم مجوکہ، ہشمت علی کاضمی، وزیر علی بھائیو اور شاہد رفیع شامل ہیں۔

تمام ملزمان گیپکو میں مختلف عہدوں پر تعینات رہے، سابق وزیراعظم کے خلاف نیب نے ریفرنس بنا کر عدالت میں جمع کروا رکھے ہیں۔