پاکستان کرکٹ بورڈ کاایک بار پھر کرکٹ آسٹریلیا سے رابطے کا فیصلہ

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز 19سے 31مارچ تک یو اے ای میں شیڈول ہے بورڈ آسٹریلیا سے پاکستان میں میچز کھیلنے کے حوالے سے فیصلہ پی ایس ایل کے میچز کے انعقاد کو دیکھ کرنیکی درخواست کریگا

پیر 17 دسمبر 2018 19:43

پاکستان کرکٹ بورڈ کاایک بار پھر کرکٹ آسٹریلیا سے رابطے کا فیصلہ
ؒلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر کرکٹ آسٹریلیا سے رابطے کا فیصلہ کیاہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کرکٹ آ سٹریلیا سے جنوری میں ایک بار پھر رابطہ کرے گا اور پاکستان میں ون ڈے میچز کھیلنے کے لیے بات چیت کرے گا۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز 19سے 31مارچ تک متحدہ عرب امارات میں شیڈول ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی کی خواہش ہے کہ پی ایس ایل کے میچز کے بعد کم از کم دو ون ڈے میچز کراچی میں کھیلے جائیں ۔اس حوالے سے ابتدائی بات چیت بھی کرکٹ آسٹریلیا سے کی گئی لیکن اس کے بعد معاملہ آگے نہیں بڑھ سکا تھا ۔پی سی بی جنوری کے وسط میں ایک بار پھر کرکٹ آسٹریلیا سے اس معاملے پر بات چیت میں درخواست کرے گا کہ پاکستان میں میچز کھیلنے کے حوالے سے فیصلہ پی ایس ایل کے میچز کے انعقاد کو دیکھ کر کیا جائے۔پی سی بی کرکٹ آسٹریلیا سے پی ایس ایل کے میچز کے لئے اپنا وفد بھی پاکستان بھیجنے کی درخواست بھی کرے گا۔