Live Updates

عمران خان سے ممبر قومی اسمبلی ریاض فتیانہ کی ملاقات ،

باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال وزیراعظم کی پاکستان کو فلاہی ریاست بنانے، پارلیمنٹ میں تمام طبقات کی نمائندگی اور ایوان زراعت کے لیے آئینی ترامیم اور ضروری قانون سازی کیلئے تحریری ڈرافٹ تیار کر نے کی ہدایت

پیر 17 دسمبر 2018 19:48

عمران خان سے ممبر قومی اسمبلی ریاض فتیانہ کی ملاقات ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان سے ممبر قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے پیر کو ملاقات کی ہے ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے تمام معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم سیکریٹیریٹ اسلام آباد میں ہونیوالی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی ، اس موقع پر سیاسی امور کے مشیر جناب نعیم الحق بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے ریاض فتیانہ کے خیالات اوربعض تجاویز کو سراہا اور ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے ریاض فتیانہ سے کہا کہ پاکستان کو فلاہی ریاست بنانے، پارلیمنٹ میں تمام طبقات کی نمائندگی اور ایوان زراعت کے لیے آئینی ترامیم اور ضروری قانون سازی کیلئے تحریری ڈرافٹ تیار کر کے وزیر اعظم کو پیش کریں تاکہ عوام کے مسائل جلد حل کئے جاسکیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات