اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس

درامدی یوریا کھاد کے 50 کلو گرام بوری کی قیمت 1712 روپے مقرر

پیر 17 دسمبر 2018 20:10

اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے درامدی یوریا کھاد کے 50 کلو گرام بوری کی قیمت 1712 روپے مقرر کرنے کی منظوری دیدی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس سوموار کو وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ہوا اجلاس میں ملک میں یوریا کھاد کی فراہمی اور درامدی یوریا کھاد کی کسانوں تک فراہمی اور درامدی یوریا کھاد کے نرخوں کا جائزہ لیا گیاای سی سی نے درآمدی یوریا کی قیمت کا تعین کرنے کی منظوری دیتے ہوئے درآمدی یوریا کی 50کلو گرام بوری کی قیمت 1712روپے مقرر کرنے کی منظوری دیدی ہے اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس سے پہلے مشیر تجارت رزاق داود کی زیر صدارت کھاد کی طلب پر جائزہ اجلاس بھی ہوا جس میں مشیر تجارت کاکہنا تھا کہ ملک میں یوریہ کھاد کی وافر مقدار موجود ہیحکومت درآمد شدہ کھاد کی قیمتوں کا فیصلہ کرے گی عبدالرزاق داؤد نا کہنا تھا کہ نیشنل فرٹیلائزر مارکیٹنگ لیمٹڈ نے ربیع کے موسم کے لیے یوریہ کھاد کی سپلائی جاری کر دی ہے پچاس ہزار ٹن مزید یوریہ درآمد کر لی گئی ہے مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ درآمد کی گئی کھاد آئندہ چند دنوں میں پہنچ جائے گی۔

متعلقہ عنوان :