Live Updates

شہریوں کو انکی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا ہمارا منشور ،عوام کی جانب سے شکایات پورٹل پر مثبت رد عمل رہا ہے،وزیر اعظم عمران خان

تعلیم، صحت اور اداروں میں اصلاحات ہماری ترجیح ہے،پی ٹی آئی ارکان اسمبلی سے ملاقات میں گفتگو

پیر 17 دسمبر 2018 21:19

شہریوں کو انکی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا ہمارا منشور ،عوام کی جانب ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہریوں کو انکی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا ہمارا منشور ہے۔ عوام کی جانب سے شکایات پورٹل پر مثبت رد عمل رہا ہے۔ تعلیم، صحت اور اداروں میں اصلاحات ہماری ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو وزیر اعظم عمران خان سے تحریک انصاف کے فیصل آباد اور گوجرانوالہ ڈویژن کے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں حلقوںکے مسائل اورپارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمران خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار صوبے میں تبدلی لائیں گے ۔ تعلیم، صحت اور اداروں میں اصلاحات ہماری ترجیح ہے ۔ شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا ہمارا منشور ہے، شکایات پورٹل پر عوام کی جانب سے مثبت ردعمل مل رہا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات