Live Updates

عام آدمی کو مسائل سے نجات دلاناحکومت کا عزم ہے،ثوبیہ کمال

پیر 17 دسمبر 2018 21:26

لاہور ۔17دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) ممبر قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان ثوبیہ کمال خان نے کہا ہے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو پوری دنیا کیلئے رول ماڈل بنائیں گے، عام آدمی کو مسائل سے نجات دلانا پی ٹی آئی حکومت کا عزم ہے ، تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی سابق ادوار سے کہیں بہتر ہے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

عوامی توقعات پر پورا اترنے کیلئے شب روز کام کر رہے ہیں، ہماری نیت صاف ہے اور توجہ کا مرکز عام آدمی ہے، انہوں نے کہاکہ نیا پاکستان عمران خان کا خواب ہے جس کی تعبیر کیلئے ہم جان لڑا دیں گے، قوم کو ہمارے مثبت اقدامات سے جلد تبدیلی نظر آئیگی، انہو ں نے مزید کہا کہ حمزہ شہباز اب بھاگنے کی کوشش کیوں کر رہے تھے، جبکہ وہ بڑھکیں مارتے تھے کہ بھاگنے والے نہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات