جہلم،پرائیویٹ سکولز مالکان حکومتی احکامات نظر انداز کر بھاری فیسیں وصول کرنے لگے

پیر 17 دسمبر 2018 21:50

جہلم ۔ 17 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) جہلم شہر میں چھوٹے بڑے پرائیویٹ سکولز مالکان حکومتی احکامات نظر انداز کر کے طلباء و طالبات اور ان کے والدین سے بھاری فیسیں وصول کرکے لاکھوں بلکہ کروڑوں روپے کی جائیدادوں کے مالک بن گئے ، داخلہ فیس سمیت پیپرز فنڈ، سیکورٹی فنڈز ، ٹویٹرز فنڈ سمیت سکولوں کے مالکان نے تقریباً ایک درجن سے زائد فنڈزبچوں پر لاگو کررکھے ہیں اورچھٹیوں کے دوران یکمشت فیسیں وصول کرنے کا بھی سلسلہ شروع کررکھا ہے ، ہر نجی سکول کے مالک نے اپنی اپنی کتب اور کاپیاں چھپوارکھی ہیں جو کہ طلباء و طالبات کو سکول سے ہی خریدنے کا پابند بنایاجاتا ہے ، جبکہ نجی سکولز لوٹ مارکے مراکز بن چکے ہیں اور تعلیم کا بیڑا غرق کیا جارہاہے ، بچوں کو مناسب تعلیمی سہولیات و ماحول میسر نہیں ، زرائع کے مطابق جہلم شہر کے نواحی علاقوں سمیت گلی محلوں میں بااثر افراد نے 2 سے 3 مرلہ کے مکانوں میں نجی سکولز کھول رکھے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :