چیف کوچ کے بعد قومی ہاکی ٹیم کے مینیجر حسن سردار نے بھی عہدے سے استعفیٰ دے دیا

پیر 17 دسمبر 2018 23:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) چیف کوچ کے بعد قومی ہاکی ٹیم کے مینیجر حسن سردار نے بھی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔حسن سردار نے کہاکہ اپنے فیصلے سے صدر پی ایچ ایف کو آگاہ کردیا ہے، قومی ہاکی ٹیم کی مجموعی کارکردگی اتنی بری بھی نہیں رہی، میچز کے دوران کچھ یقینی گول ہوسکتے تھے جو ہم نہ کرسکے، جلد اپنی رپورٹ جمع کرائوں گا جس میں قومی کھیل کی بہتری کے لئے تجاویز دوں گا۔

(جاری ہے)

قومی ہاکی ٹیم کے مستعفی مینیجر نے کہا کہ کچھ پرانے کھلاڑیوں کو ٹیم سے نکال کر نئے پلیئرز کو شامل کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ قومی سینیئر اور جونیئر ٹیموں کی بہتری کے لیے غیر ملکی کوچ کی ضرورت ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل توقیر ڈار بھی ہیڈ کوچ کے عہدے سے مستعفی ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :