ایف آئی اے فیصل آباد نے دو بڑے نجی سکولوں کی تین برانچز کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا

پیر 17 دسمبر 2018 23:54

ایف آئی اے فیصل آباد نے دو بڑے نجی سکولوں کی تین برانچز کا ریکارڈ ..
فیصل آباد۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) ایف آئی اے فیصل آباد نے دو بڑے نجی سکولوں کی تین برانچز پر چھاپے مار کر ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق رات گئے کینال روڈ اور جڑانوالہ روڈ پر واقع سکولوں کی تین برانچز پر چھاپے مارے گئے۔

(جاری ہے)

چھاپوں میں اکائونٹس اور مالی معاملات کے متعلقہ تمام ریکارڈ بشمول کمپیوٹرز ، لیجرز اور فولڈرز قبضہ میںلے لئے گئے ہیں۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ان سکولوں پر چھاپے زائد فیسوں کی وصولی ، ٹیکس معاملات کی چھان بین اور دیگر بے ضابطگیوں کی تحقیقات کیلئے مارے گئے ہیں ۔انہوںنے بتایا کہ سکولوں سے قبضہ میں لئے گئے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔چھاپوں کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیںلائی گئی۔

متعلقہ عنوان :