عائشہ ممتاز سمیت دیگر افسران کے وارنٹ گرفتاری جاری

وارنٹ گرفتاری جوڈیشل مجسٹریٹ ملک عظمت اللہ نے جاری کیے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 18 دسمبر 2018 11:26

عائشہ ممتاز سمیت دیگر افسران کے وارنٹ گرفتاری جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2018ء) : ایڈمنسٹریٹرلاری اڈہ عائشہ ممتاز سمیت فوڈ اتھارٹی کے 3 افسران کےعدالت پیش نہ ہونے کا معاملے پر عدالت نے سرکاری افسران کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نےعائشہ ممتاز سمیت دیگر افسروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

(جاری ہے)

عدالت نے تھانہ باغبانپورہ کے 5 پولیس افسروں کی گرفتاری کا بھی حکم جاری کر دیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور گواہوں کو24 جنوری کو پیش عدالت کے روبرو پیش کریں۔ سرکاری افسروں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جوڈیشل مجسٹریٹ ملک عظمت اللہ نے جاری کیے ۔ وارنٹ گرفتاری کا مراسلہ ڈی آئی جی آپریشنز کو بھجوا دیا گیا ہے جبکہ پولیس سرکاری ملازمین کی گرفتاری کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :