بھارتی ریاست تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آر ایس کے رہنماٹریفک حادثے میں ہلاک

منگل 18 دسمبر 2018 15:15

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) بھارتی ریاست تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آر ایس کے رہنما اور سابق ڈپٹی سرپنچ پدا ونگارا ٹریفک حادثے میںہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق پدا ونگارا محبوب آباد میںگائوں سے واپس لوٹ رہے تھے کہ ان کی گاڑی ایک ٹریکٹر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق انہیں شدید زخمی حالت میں تھرور کے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ۔