ثانوی تعلیمی بورڈ پشاور کے ملازمین کااپنے مطالبات کے حق میں احتجاج

منگل 18 دسمبر 2018 15:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) ثانوی تعلیمی بورڈ پشاور کے ملازمین نے منگل کے روز اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا‘اس دوران بورڈ کے دفاتر اور مین گیٹ کو تالا لگادیا گیا۔

(جاری ہے)

احتجاج اور دفاتر کی تالہ بندی کی وجہ سے مختلف امور کے سلسلے میں بورڈ آنے والے طلبہ کو شدید مشکلات کا سامناکرناپڑا اور وہ اپنے معاملات حل نہ کراسکے۔ملازمین نے انتظامیہ کے خلاف احتجاجی جلسہ بھی منعقد کیا جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ بورڈ کے تین سو ملازمین کی مسلسل حق تلفی کی جارہی ہے اور انہیں دوسال سے اپ گریڈیشن سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ چیئرمین بورڈ نے ملازمین کے مطالبات پورے نہ کیے تو احتجاج مزید شدت اختیار کرجائے گا۔

متعلقہ عنوان :