ریسیکو1122ٹریننگ ونگ کی اختر نواز ڈگری کالج ہری پور میں اساتذہ اورطلباء کو فائرفائٹنگ ٹریننگ

منگل 18 دسمبر 2018 19:10

ہری پور۔ 18 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر اسد علی خان کی ہدایت پر ایمرجنسی افیسر امجد خان کی نگرانی میں ریسکیو ٹریننگ ونگ کا ہری پور میں ابتدائی طبی امداد،فائر فائٹنگ ، ریسکیو 1122 کے بارے میں عوام کو اگاہی فراہم کرنے کے لیے ٹریننگ ونگ نے گورنمنٹ اخترنواز ڈگری کالج ہری پور میں ٹریننگ کا انعقاد کیا گیاجہاں بچوں اور ٹیچر اسٹاف کو ابتدائی طبی امداد کے ساتھ ساتھ فائر فائٹنگ بھی سیکھائی گئی تا کہ کسی بھی ایمرجنسی میں عوام ریسکیو 1122 ٹیم کے ساتھ ایمرجنسی میں شانہ بشانہ کام کر سکے کالج کے پرنسپل نے ریسکیو 1122 ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کے آج بہت کچھ سیکھنے کو ملا اور امید کرتے ہے کے اب جہاں بھی یہ بچے ہو نگے یہ ریسکیو 1122 کے رضاکار کے طور پر کسی بھی ایمرجنسی میں اپنا کردار ادا کریں گے اور ایک بہترین پاکستانی کے ساتھ ساتھ ایک بہترین انسان بن کر عوام کی خدمت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :