چیئرمین نیب کو اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے لکھا گیا خط موصول ہو گیا

منگل 18 دسمبر 2018 19:10

چیئرمین نیب کو اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے لکھا گیا خط موصول ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس ریٹارڈ جاوید اقبال کو اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے لکھا گیا خط موصول ہو گیا ہے جس کے جواب میں چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے اراکین سے ملاقات کیلئے رضا مندی ظاہر کی ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ نیب کو قومی اسمبلی کے معزز اپوزیشن اراکین اختر مینگل احسن اقبال شاہد خاقان عباسی رانا ثنا اللہ اسد محمود شاہدہ اختر علی سید نوید قمر اور شازیہ مری کی طرف سے خط موصول ہو گیا ہے چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال معزز اراکین پارلیمنٹ کا احترام کرتے ہیں اور ان سے ملاقات کیلئے تیار ہیں ۔

نیب بیان کے مطابق چیئرمین نیب کی اپنے دورہ لاہور سے واپسی کے بعد کسی وقت بھی قومی اسمبلی کی اپوزیشن کے معزز اراکین سے ملاقات متوقع ہے ۔