ہیڈ کانسٹیبل کے عہدہ کے لئے پروموشن امتحان کا انعقاد

منگل 18 دسمبر 2018 21:54

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) ہیڈ کانسٹیبل کے عہدہ کے لئے پروموشن امتحان ’’لسٹ بی ‘کا انعقاد اشرف مارتھ شہید پولیس لائنز میں ہوا۔امتحان میں 618کانسٹیبلان نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

امتحان میں نظم و ضبط کی پابندی کی گئی اور اس امر کو یقینی بنایا گیا کہ تمام مراحل انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے مرتب کردہ’’ ایس او پی ‘‘کے مطابق انجام پائیں ۔سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نظم و ضبط کا ہر صورت خیال رکھا جائے گا ۔کسی امیدوار کے پاس امتحان سے متعلقہ امدادی موادہونے کی صورت میں اس کے خلاف کارروائی ہو گی

متعلقہ عنوان :