پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سزائے موت کے خاتمہ کے خلاف ووٹ دیا ہے،

تکنیکی وجوہات کی بناء پر پاکستان کا ووٹ غلط درج ہوا، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل

منگل 18 دسمبر 2018 23:13

پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سزائے موت کے خاتمہ کے خلاف ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سزائے موت کے خاتمہ کے خلاف ووٹ دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان نے اپنی پالیسی کے تسلسل میں یہ ووٹ دیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ تکنیکی وجوہات کی بناء پر پاکستان کا ووٹ غلط درج ہوا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب کے دفتر نے یو این سیکرٹریٹ میں معاملہ اٹھایا ہے، اقوام متحدہ سیکرٹریٹ سے یہ معاملہ ریکارڈ کی درستگی کیلئے اٹھایا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی طرف سے حق خود ارادیت کے حوالہ سے بغیر کسی استثنیٰ کے قرارداد منظور کی گئی ہے، قرارداد میں جموں و کشمیر اور فلسطین کے عوام بھی شامل ہیں۔