امریکا کے انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورس ٹریٹی سے نکل جانے کی صورت میں اپنے دفاع کے لیے لازمی اقدامات کریں گے، روسی صدر

بدھ 19 دسمبر 2018 12:50

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ آئی این ایف معاہدے سے امریکا کے نکل جانے کی صورت میں ان کا ملک اپنے دفاع کے لئے پوری طرح تیار ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں روسی صدر کا کہنا تھا کہ اگر امریکا انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورس ٹریٹی سے نکل گیا تو روس اپنی سلامتی کے دفاع کے لیے لازمی اقدامات کرے گا۔ صدر ولادیمیر پیوٹن نے مزید کہا کہ آئندہ سال کے دوران ملک کی جوہری طاقت میں اضافہ کرنا روسی افواج کی اہم ترین ذمہ داری ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نی20 اکتوبر کو روس پر آئی این ایف معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے اس معاہدے سے نکلنے کا اعلان کیا تھا۔