محکمہ زراعت پنجاب کی دو روزہ پاکستان ہارٹی ایکسپو 21جنوری سے شروع ہو گی

بدھ 19 دسمبر 2018 13:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) محکمہ زراعت پنجاب کے زیر اہتمام دو روزہ پاکستان ہارٹی ایکسپو 2019ء 21جنوری سے ایکسپو سنٹر لاہور میں شروع ہو گی جس میں ہارٹیکلچر کے شعبہ سے وابستہ درآمد و برآمد کنندگان، باغبان اور اس شعبہ سے وابستہ کمپنیاں اپنی دیدہ زیب مصنوعات کی نمائش کریںگی۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ترجمان کے مطابق نمائش میں پھلوں ، سبزیوںاوران سے بنی ہو ئی مصنوعات کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ نمائش کے انعقاد کا مقصد پاکستانی ہارٹیکلچر مصنوعات کو بین الاقومی سطح پر متعارف کروانا ہے،اس نمائش سے محکمہ زراعت ہارٹیکلچر کے شعبے سے وابستہ لوگوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کر رہا ہے جوآنے والے دنوں میں پاکستانی مصنوعات کو پوری دنیا میں متعارف کروانے کا ذریعہ بنے گا ۔

متعلقہ عنوان :