امریکی صدر ٹرمپ کا اسپیس کمانڈ بنانے کا حکم

امریکی وزیر دفاع کو جاری میمو میں ٹرمپ نے امریکی قوانین کے تحت امریکی اسپیس کمانڈ بنانے کی ہدایات جاری کیں

بدھ 19 دسمبر 2018 13:54

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) امریکی صدر ٹرمپ نے پینٹاگون کو اسپیس کمانڈ بنانے کا حکم جاری کر دیا ،ْ یہ امریکا کی ملٹری اسپیس فورس منصوبے سے علیحدہ اقدام ہے۔امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کو جاری میمو میں صدر ٹرمپ نے امریکی قوانین کے تحت امریکی اسپیس کمانڈ بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

اسپیس کمانڈ کا مقصد خلاء میں فوجی آپریشنز کا دائرہ وسیع کرنا ہے، اسپیس کمانڈ امریکی صدر کے اسپیس فورس منصوبے کی جانب ایک قدم ہوسکتا ہے، تاہم یہ منصوبہ ایک علیحدہ اقدام ہے۔امریکی اسپیس کمانڈ 80 کروڑ ڈالرکی لاگت سیاگلی5 سال میں تیار ہوگی، امریکی نائب صدر کے مطابق اس منصوبے سے خلاء میں امریکی نیشنل سیکیورٹی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔