لکی مروت کے قریب رات گئے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 مزدور جاں بحق ،ْایک زخمی

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دیں

بدھ 19 دسمبر 2018 14:52

لکی مروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) لکی مروت کے قریب رات گئے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق لکی مروت کے علاقہ وانڈہ جوگی میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی جس سے امیراللہ اور سید ولی نامی دو مزدورموقع پر جاں بحق ہوگئے، اکبر جان نامی مزدور فائرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا۔

زخمی مزدور کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال سرائے نورنگ منتقل کر دیا گیا ،ْپولیس کے مطابق جاں بحق اورزخمی مزدوروں کا تعلق وانڈہ جوگی سے ہے۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق مزدوروں کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔