لاہور ایئرپورٹ پر 9پروازیں منسوخ ،متعدد تاخیر کا شکار ،مسافروںکو مشکلات

بدھ 19 دسمبر 2018 15:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) لاہور ایئرپورٹ پر بدھ کے روز بھی 9پروازیں منسوخ اور متعدد تاخیر کا شکار ہوئیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 312 ، رحیم یار خان سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 582 ،لاہور سے رحیم یار خان جانے والی پرواز پی کے 583 ،لاہور سے بہاولپور جانے والی پرواز پی کے 653 ،بہاولپور سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 654 ،اسلام آباد سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 655 ،کراچی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 306 ،لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 303 اور اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 654 منسوخ ہوئیں جبکہ متعدد پروازیں تاخیر کا شکار رہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

متعلقہ عنوان :