کینٹ پولیس نے متعدد چوری کی وارداتوں میں ملوث مفرور ملزم حمزہ کو گرفتار کر لیا

بدھ 19 دسمبر 2018 17:14

ایبٹ آباد۔ 19 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) کینٹ پولیس نے متعدد چوری کی وارداتوں میں ملوث مفرور ملزم حمزہ کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث پولیس کو چکمہ دینے والا مفرور ملزم آخر کار کینٹ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔

(جاری ہے)

مفرور ملزم حمزہ ولد پرویز میرپور کا رہائشی ہے، کمسن نوجوان ملزم کے دو ساتھی پہلے سے گرفتار ہو چکے ہیں، یہ دونوں ملزم موقع واردات سے چوری شدہ موٹر سائیکل نمبر ایل ای ایکس 6133- اور دیگر مال مسروقہ سمیت گرفتار ہوئے تھے۔

ملزم حمزہ پولیس کو چکمہ دیکر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا تاہم تھانہ کینٹ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، یہ ملزم 318 اے (پی پی سی) اور 22 سرقہ کا ملزم ہے۔ ملزم کو (آج) جمعرات کو عدالت میں پیش کر کے ان کا ریمانڈ لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :