عارف والا، مقدمہ قتل میِں ملزم کو سزائے موت،پانچلاکھ روپے ہرجانے کا حکم

بدھ 19 دسمبر 2018 17:53

عارف والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) ایڈیشنل سیشن جج نے قتل کے مشہور مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو سزائے موت اور -5 لاکھ روپے ہرجانے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ قبولہ کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج عارفوالا ملک محمد آصف نے ملزم محمد افضل کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کا حکم دے دیا۔ ملزم محمد افضل نے مقبول احمد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ قبولہ میں درج ہے۔

متعلقہ عنوان :